۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سردار سلامی

حوزہ/سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ہم دشمن کے گھر تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہر ہم نے قسم کے خطرات کا مقابلہ کیا ہے اور اب ہمیں کوئی فکر نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ہم دشمن کے گھر تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہر ہم نے قسم کے خطرات کا مقابلہ کیا ہے اور اب ہمیں کوئی فکر نہیں ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے تہران میں ایک تقریب میں اپنے خطاب میں ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت، توانائی اور خطے میں ایران کی مضبوط پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں نے اب اقتصادی اور ثقافتی شکل اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ دشمنوں نے ہمارے سائنسدانوں کو نشانہ بنایا اور ایرانی قوم کو اقتصادی بائیکاٹ کے ذریعے مجبور کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے جنرل سلامی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ایران خطے میں اپنی خصوصی اسٹریٹجک پوزیشن کی وجہ سے امریکہ کے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول میں مرکزی حیثیت رکھتا تھا لیکن امریکی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایران ان کا دشمن بن جائے گا اور اس طرح سیاسی دائرے سے نکل جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .